سیکریٹری داخلہ کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی سے متعلق اجلاس

گلگت : سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات اقبال حسین خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری انفارمیشن گلگت بلتستان مومن جان،سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان صفدر خان،کمشنر گلگت ڈویژن میر وقار احمد،ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن ر اسامہ مجید چیمہ، جنرل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز گلگت بلتستان،نمائندہ گلگت بلتستان پولیس و دیگر متعلقہ آفیسران موجود تھے۔
اس موقع پر سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان نے رمضان المبارک میں ریلیف پیکیج کی فراہمی، فوڈ آئٹمز کی قیمتوں پر فوری عملدرآمد،اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور پرائس کنٹرول،یوٹیلٹی اسٹورز میں ایک شناختی کارڈ پر 15 دنوں کیلئے یہ متعلقہ فوڈ آئٹمز کی فراہمی،سیکیورٹی کی بہترین انتظامات کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پرپولیس،مجسٹریٹس اور انتظامیہ کی موجودگی،ریلیف آئٹمز دکانداروں،ہوٹلوں اور دیگر کاروباری افراد کو بیچنے پر پابندی،روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو برقرار رکھنے اور *کیو منیجمنٹ سسٹم* کو یقینی بنانے سے متعلق کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔
اس موقع پر یوٹیلٹی سٹورز کی مال بردار گاڑیوں کو گلگت بلتستان کے حدود میں موجود تمام چیک پوسٹوں پر روکنے سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان صفدر خان نے عوام کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی اور ترسیل سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر سکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے کہا کہ سبسڈی سے کوئی بھی مستحق افراد محروم نہ رہے،حقدار کو اسکا حق ضرور ملن چاہیئے،اس حوالے سے کوئی چمبھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں