یشما گل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، غلاف کعبہ کا تحفہ بھی مل گیا

یشما گل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، غلاف کعبہ کا تحفہ بھی مل گیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یشما گل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور انہیں غلاف کعبہ بھی تحفے میں مل گیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ ڈالی جس میں انہیں غلاف کعبہ ہاتھ میں پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔اپنی پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میں بتا نہیں سکتی کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں۔ ان جذبات کو الفاظوں میں نہیں ڈھالا جاسکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ کہ اللہ نے مجھے اپنے گھر آنے کا موقع دیا وہ بھی رمضان المبارک میں۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہی مجھے ایسے لوگوں سے ملوایا جن سے ملاقات میری خوش نصیبی ہے اور انہوں نے مجھے دین کے بارے میں بہت کچھ بتایا اور سب سے بڑھ کر واپسی پر مجھے ایک تحفہ دیا جو اللہ کے گھر کا ایک حصہ ہے اور مجھے اس کے قریب کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے ایسا کیا کیا کہ میں اس لائق ہوئی مگر دعا ہے کہ اللہ مجھ سے راضی رہے اور سیدھے راستے پر چلائے آمین۔خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ یشما گل عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں۔یشما گل کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں