غذر میں ای ٹی آئی کے منصوبے ناکام،چیف سیکرٹری سے تحقیقات کا مطالبہ

گاہکوچ بالا میں ہزاروں کنال اراضی کو سیراب کرنے کا مین واٹر چینل کا منصوبہ بھی ناکامی سے دوچار
بعض منصوبے انجنئیرز کی غلط سائیڈ سلیکشن کی وجہ سے ناکام ہوئے، عوامی حلقوں کا ذمہ دار حکام سے تحقیقات کا مطالبہ
غذر (بیورورپورٹ)غذر میں ای ٹی آئی (ایفاد) کے کئی منصوبے ناکام ہونے کا انکشاف کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا گاہکوچ بالا کا مین چینل جس کو بلاجواز انجینئرز نے اس چینل کی تعمیر کی منظوری دی تھی حالانکہ اس وقت گاہکوچ بالا کے لوگوں کو اپنی کاشت شدہ زمینوں کو سیراب کرنے کے لئے پانی نہیں مل رہا ہے ایسے میں گاہکوچ بالا میں ہزاروں کنال اراضی کو آباد کرنے کے نام پر سفارش کی بنیادوں پر کروڑوں روپے کی لاگت سے چینل کی تعمیر کا کام شروع کر ادیا گیا ہے جو کہ سو فی صد ناکام ہے چونکہ گاہکوچ بالا میں اس وقت گاؤں میں موجود اراضی کے لئے پانی نہیں ہے تو ایسے میں ہزاروں کنال زمین کو آباد کرنے کے نام پر متبادل چینل کی تعمیر حکومت کے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں دوسری طرف جن کاشتکاروں کو باغ بنانے کے نام پر پیسے فراہم کئے گئے ہیں ان میں سے نصف ایسے جہگوں پر بنائے گئے جہاں پر پھلدار درخت تو دور کی بات ہے غیر پھلدار درختوں کے اگنے کے امکانات بھی کم نظر آتے ہیں جبکہ جہاں پر سبزیاں اگائی گئی ہے وہاں پر دیسی کھاد کی بجائے بازاری کھاد استعمال کی جارہی ہے حالانکہ کاشتکاروں کو دیسی کھاد کی بجائے بازاری کھا داستعمال کرنے کا کہا جاتا ہے جوکہ کسی طرح بھی صحت کے لئے ٹھیک نہیں (ایفاد) ای ٹی آئی کا غذر میں کروڑوں روپے کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے جن میں سے بعض منصوبے سائڈ انجینئر کی غلط سائڈ سیلکشن کی وجہ سے ناکام نظر آرہے ہیں حالانکہ یہ حکومت پاکستان کا پیسہ ہے اس میں کسی این جی او کا کوئی عمل دخل شامل نہیں اس پیسے کو فائدہ مند منصوبوں پر خرچ نہیں کیا گیا تو کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ہے عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں