عمران خان کی کارکنان کوانتخابات کی بھرپورتیاری کے آغازکی ہدایت

پی ٹی آئی مرکزی قیادت کا اجلاس، 2 ملین مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
مارچ کی تیاریوں میں تیزی لانے پر اتفاق، ملک بھر سے تنظیموں کے اجلاس طلب
اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے تاریخی 2 ملین مارچ کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے ملک بھر سے 20 لاکھ افراد پرمشتمل مارچ اسلام آباد لایا جائے گا۔ مارچ کی تیاریوں میں تیزی، کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ ہوا اس ضمن میں کورکمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس 9 مئی کو منعقد ہوں گے۔ پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں تیزی لانے کی حکمت عملی پر اتفاق ہوا۔ ملک بھر سے تمام تنظیموں کے اجلاس بھی طلب کرلئے گئے ہیں۔ چیئرمین کی ملک بھر میں کارکنان کوانتخابات کی بھرپورتیاری کے آغازکی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں