82

مسجد نبوی واقعہ، متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا، سعودی سفارت خانہ

چند پاکستانیوں کو قوانین کی خلاف ورزی اور مقدس مقامات کی توہین کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے،ترجمان
پاکستانی حکومتی وفد کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد سفارتخانے کا پہلا رد عمل سامنے آ گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر نے بیان دیا ہے کہ مسجد نبوی میں پیش آئے واقع میں متعدد پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سے چند کو قوانین کی خلاف ورزی اور مقدس مقامات کی توہین کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔پاکستان میں سعودی سفارت خانہ کا مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں نعرے بازی اور حکومتی کارروائی پر رد عمل سامنے آگیا ہے۔پاکستان میں سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں سے چند کو قوانین کی خلاف ورزی اور مقدس مقامات کی توہین کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستانی زائرین کے ایک گروپ نے سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے سلسلے میں مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں موجود وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں سے بدتمیزی کی تھی اور ان کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔ان کے ہمراہ دورے پر بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسمعیل، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔تاہم گزشتہ روز مسجد نبویﷺ میں اس وقت افسوسناک مناظر دیکھنے کو ملے تھے جب وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد وہاں پہنچا، سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز کے مطابق مسجد میں موجود پاکستانی زائرین نے وزیر اعظم کو دیکھتے ہی چور کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں