آئین اور قانون کو مذاق بنا کر رکھ دیا،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کو غنڈہ گردوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام مین وفاقی وزیر اطلاعات نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر اپے خیالات کا اطہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئین، پارلیمنٹ اور عدالتوں کے خلاف غنڈہ گردی کرنے والوں کے لئے صرف جیل کے دروازے کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو سنا جا سکتا ہے غنڈوں بدمعاشوں اور آئین شکنوں کو نہیں، ایسے لوگون نے آئن و قانون کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔علاہ ازیں اپنے پیغام میں وفاقی وزیر ن حمزہ شہباز کو بطور وزیرعلی پنجاب حلف اٹھانے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے اور مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رو، چیخوں یا پیٹو وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا ہے۔خیال رہے کہ آج حمزہ شہباز نے بطور وزیراعلی پنجاب حلف اتھالیا ہے جس کے بعد وہ پنجاب کے 21ویں وزیراعلی منتخب ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں