جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کو وسعت دینے کیلئے ہمیشہ اگلی صفوں میں رہی،وزیرخارجہ
اسلام آباد(نامہ نگار)وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 25 ہزار روپے تک کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا، پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کو وسعت دینے کیلئے ہمیشہ اگلی صفوں میں رہی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نظریئے اور منشور کی اساس محنت کشوں کی بہبود و ترقی ہے، شہید بھٹو کی لیبر پالیسی آج بھی مزدوروں کے حقوق کے لیے کسوٹی کا درجہ رکھتی ہے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی محنت کشوں کی وکیل اور محافظ کا کردار اداکرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں