قانون نافذ کرنے والے ادارے کا شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر چھاپہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے میڈیا سینٹر پر چھاپہ مارا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چھاپہ رات گئے سیکٹر ایف سیون فور میں واقع گھر میں مارا گیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات کو قانون نافذ کرنے والے اداریکیلوگ آئے تھے،گرفتاری کیے بغیر چلے گئے۔یاد رہے کہ آج صبح شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا، شیخ راشد شفیق نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کر کے ایف آئی اے کے سیل شفٹ کر دیا گیا ہے۔ شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزرا کے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں