88

وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری پھر صدر مملکت کو بھیجوا دی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری ایک بار پھر صدر مملکت کو ارسال کردی۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی الٹی گنتی شروع ہوگئی کیوں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوادی ہے۔اب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس آخری دس دن رہ گئے ہیں کیوں کہ نئی ایڈوائس کو دس دن مکمل ہونے پر گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بھی ایک سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی اور اس سمری کو 14 دن مکمل ہوچکے ہیں تاہم صدر مملکت نے اس سمری پر کوئی آرڈر جاری نہیں کیا جس کے بعد وزیراعظم نے ایک بار پھر گورنر پنجاب عمر چیمہ کو ہٹانے کی اپنی ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوا دی ہے۔اگر اس سمری پر بھی عمل نہ بھی ہوا تو قانون کے مطابق 10 روز کے بعد گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ساتھ ہی نئے گورنر کی تقرری کی ایڈوائس بھی صدر کو بھیج دیں گے۔واضح رہے کہ صدرمملکت عارف علوی نے سابق گورنر چودھری سرور کی برطرفی کے احکامات صبح 4 بجے جاری کر دیئے تھے، صدرمملکت نے یہ احکامات سابق وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر فوری جاری کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں