78

حکومت نے اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری

حکومت نے اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری
اسلام آباد(نامہ نگار) وزیراعظم نے اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی کو ایک بار پھر اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔اشتراوصاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ وہ 2015-16 میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں۔اشتراوصاف علی دو بار 1998-99 اور 2012-13 میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں۔ وہ 2011-12 میں صوبے کے پراسیکیوٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں