ہنزہ،حسن آباد میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان

گلگت(نامہ نگار)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ ہنزہ حسن آباد میں گلشیئر پھٹنے کے بعد صورت حال کنٹرول میں ہے۔ ایک بیان میں چیف سیکریٹری جی بی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ معاملات کو درست انداز میں سنبھال رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکی گلگت سے ہنزہ یا گلگت بلتستان میں کہیں بھی سفر کر سکتے ہیں، سیاحوں کے محفوظ سفر کے لیے نگر سے متبادل راستہ فراہم کردیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ ہنرہ آنے کے لیے نگر سے 15 منٹ کا اضافی راستہ طے کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر غیر ملکیوں کے لیے سیکیورٹی سیل قائم کردیا گیا۔چیف سیکریٹری جی بی نے کہا کہ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو اختیارات دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں گلگت بلتستان میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے معاونت کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں