وزیر اعلیٰ کا سیکریٹری بلدیات کولوکل گورنمنٹ ایکٹ کو حتمی شکل دینے کی ہدات

سیکریٹری بلدیات کا وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء کو محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ
گلگت(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ بلدیات کی جانب سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیاتی انتہائی اہم محکمہ ہے۔ حکومت گلگت بلتستان اس محکمے کو درکار وسائل فراہم کرے گی اور ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اصلاحات متعارف کرائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دیں۔ سیکریٹری بلدیات نے وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء کو محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں