وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مرکزی جنرل سیکریٹری اسلامی تحریک پاکستان ڈاکٹر علامہ شبیر میثمی کی ملاقات

گلگت(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے مرکزی جنرل سیکریٹری اسلامی تحریک پاکستان ڈاکٹر علامہ شبیر میثمی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر کرنل (ر)عبید اللہ بیگ، صوبائی وزیر زراعت میثم کاظم، صوبائی وزیر صحت حاجی گلبر خان اور صوبائی مشیر قانون و ریوینو سید سہیل عباس بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی جانب سے شروع گلگت بلتستان کی پائیدار تعمیر و ترقی کے بڑے منصوبہ جات و اہم اصلاحات اور قیام امن کیلئے اٹھائے گئے خصوصی اقدامت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں آئی ٹی پی کی صوبائی حکومت میں ممکنہ شمولیت کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔ اس حوالے سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جامع و پائیدار ترقی اور بلاتفریق ہر طبقے و علاقے کی خوشحالی ہمارا مشن ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی حکومت نے قلیل مدت میں تاریخی ترقیاتی و اقتصادی کامیابیاں حاصل کیں ہیں جن سے خطے کے عوام کی معیار زندگی بہتر ہوگی۔ وفد نے گلگت بلتستان کی حکومت کی کاوشوں کو سراہا اور کامیابی کیلئے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ ہاوس میں وفد کے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں