قائدِ ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی سے وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کی ملاقات

ملاقات میں سابق گورنر راجہ جلال حسین اور سابق وزیر مذہبی امور صاحبزادہ نور الحق قادری اور علامہ شبیر میثمی بھی موجود
وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کا قائدِ ملت جعفریہ کو جی بی کی تعمیر و ترقی میں تعاون کی اپیل، علامہ ساجد نقوی کا غوروخوص کے بعد فیصلہ کرنے کی یقین دہانی
گلگت(نمائندہ خصوصی)قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، سابق گورنر راجہ جلال حسین اور سابق وزیر مذہبی امور صاحبزادہ نور الحق قادری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ شیخ منیر حسین، علامہ سید اسد عالم نقوی اور ممبر جی بی اسمبلی محمد ایوب وزیری بھی شامل تھے۔ وفد نے گلگت بلتستان اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے قائدِ ملت جعفریہ سے تعاون کی اپیل کی تاکہ جی بی کی تعمیر و ترقی میں اسلامی تحریک پاکستان کے متحرک کردار کو بروئے کار لایا جا سکے۔ قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے وزیر اعلیٰ کی تجویز کو عوام کی فلاح و بہبود اور جی بی کی تعمیر و ترقی کے لیے مثبت سوچ کا حامل قرار دیا اور ان کو یقین دلایا کہ انکی پیشکش پر غور و خوص کے بعد
اسلامی تحریک پاکستان جلد فیصلہ کرے گی۔ اس موقع پر صاحبزادہ نور الحق قادری نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا پیغام بھی پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں