استور ،خوبصورت سیاحتی مقام راما میڈوز کو الودگی سے بچانے کی ضرورت

خوبصورت جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بے شمار جڑی بوٹیوں کو بھی خطرات لاحق، ہر قسم کی لکڑی کی ترسیل یا کٹائی کے حوالے سے کم از کم دس سالوں تک مکمل پابندی عائد کی جائیں
استور (بیوررورپورٹ) استور کا خوبصورت سیاحتی مقام راما میڈوز اور وہاں پر موجود سب سے بڑی گلشیر جو کہ راما جھیل کے ساتھ بڑے رقبے پر موجود ہے تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتا ہوا موسمی تبدیلی اور روزانہ کے بنیاد پر بڑی تعداد میں راما جانے والی ہوئی ٹرانسپورٹ اور دیگر آلودگی سے بچانا ہوگا ساتھ میں خوبصورت جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ بے شمار جڑی بوٹیوں کے تحفظ کرنا ہے تو فوری طور راما میڈوز جانے والی ہوئی ٹرانسپورٹ کے ساتھ اوپر پابندی عائد کرنے کے ساتھ جنگلات کے تحفظ کو یقنی بنانے کے لیے راما ایریا سے ہر قسم کی لکڑی کی ترسیل یا کٹائی کے حوالے سے کم از کم دس سالوں تک مکمل پابندی عائد کی جائیں ان خیالات کا اظہار مختلف عوامی حلقوں کی طرف سے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوہے کیا انہوں نے مزید کہا کہ راما میڈوز کی خوبصورتی کی وجہ سے سالانہ ہزاروں سیاح استور آتے ہیں یہاں پر پانچ سے چھ اس قسم کے نظارے ہیں جو کہ کسی دوسری جگہ نہیں ہیں سب سے پہلے دس سے تیرا ہزار سطع سمندر کے اوپر بلندی خوبصورت میدان دوسرے نمبر پر بہت خوبصورت جھیل تیسرے نمبر پر گنے جنگلات کے ایک درجن سے زیادہ اقسام۔ نمبر چار ہر وقت برف سے ڈھکے پہاڑ نمبر پانچ میں بہت بڑے ایریا میں موجود گلشیر نمبر چھ جگہ جگہ صاف دو درجن سے چشمے چاروں اطراف سر سبز پہاڑ بے شمار قیمتی معدنیات قیمتی اور نایاب نسل کی جڑی بوٹیوں کے ساتھ جنگی حیات۔ لہذا فوری توجہ نہیں دی گئی تو نہ صرف راما کی خوبصورتی ختم ہوجائے گی بلکہ تیزی کے جنگلات اور گلشیر کا پگھلنے کا خطرہ بھی موجود رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں