95

صوبائی حکومت لائیو اسٹاک و فشریز کے لئیے بہترین منصوبہ بندی کررہی،محبوب علی خان

صوبائی حکومت لائیو اسٹاک و فشریز کے لئیے بہترین منصوبہ بندی کررہی،محبوب علی خان
ڈائریکٹر لائیو اسٹاک و فشریز دیامر استور ریجن ڈاکٹر عزیز الرحمان سے گفتگو
گلگت(نامہ نگار)معاون خصوصی برائے لائیو اسٹاک و فشریز گلگت بلتستان محبوب علی خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت خطے میں لائیو اسٹاک اور فشریز کی استعداد کار بڑھانے کے لئیے بہترین منصوبہ بندی کررہی ہے۔ڈائریکٹر لائیو اسٹاک دیامر استور ریجن ڈاکٹر عزیز الرحمان نے معاون خصوصی برائے لائیو اسٹاک و فشریز گلگت بلتستان محبوب علی خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،اس موقع پر نئے پوسٹ پر تعینات ڈائریکٹر لائیو اسٹاک دیامر استور ریجن بننے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک دیامر استور ریجن کے پوسٹ دینے پر ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے مشکور ہیں،اور امید رکھتے ہیں کہ جلد ازجلد بلتستان ریجن کو بھی ڈائریکٹر شب عنایت کرکے شکرگزاری کا موقع دیں گے اور ڈیپارٹمنٹ کو پھلنے پھولنے اور ترقی دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔اس موقع پر ڈائیریکٹر دیامر استور ریجن ڈاکٹر عزیز الرحمن کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر استور ڈاکٹر ناصر علی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں