87

ایٹمی دھماکوں کو24سال مکمل:وزیراعظم شہباز شریف کا 10روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ

وفاق، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کیساتھ مل کر تقریبات کا انعقاد کیا جائے،وزیراعظم
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے یوم تکبیر پر ”نہ جھکے تھے، نہ جھکیں گے“کا عنوان جاری کردیا
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے یوم تکبیر پر “نہ جھکے تھے، نہ جھکیں گے” کا عنوان جاری کردیا وزیراعظم شہباز شریف کا جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی طرز پر یوم تکبیر ملک بھر میں قومی جذبے سے منایا جائے وزیراعظم نے کہا کہ وفاق، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ مل کر تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔یوم تکبیر پر قومی تقریبات منانے کا آغاز 19 مئی سے ہوگا 28 مئی 1998 قومی افتخار اور پاکستان کے اپنی آزادی، خودمختاری اور قومی مفادات کی خاطر کبھی نہ جھکنے کی عظیم تاریخ کا دن ہیمحمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا، اب معاشی قوت بنائیں گ یہ وہ تاریخی دن ہے جب بیرونی طاقتوں کے دبا اور دھمکیوں یو کے باوجود قومی قیادت نے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کا فیصلہ کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر یوم تکبیر کی تقریبات منعقد کی جائیں گی تعلیمی اداروں، طالب علموں اور نوجوانوں کو خاص طور پر ان تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں، وکلا، ڈاکٹر، میڈیا، محنت کش، سول سوسائٹی تنظیموں سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی دن کو قومی جذبے کے ساتھ منائیں یہ دن قوم کے بے مثال اتحاد، یکجہتی اور پاکستان کے لئے ایک ہونے کا دن ہے، اس دن کو اسی انداز میں منانے کی ضرورت ہیمیڈیا سے درخواست ہے کہ یوم تکبیر کے لئے خصوصی نشریات، پروگرامز اور تحریروں کے اہتمام سے اس قومی دن کی تقریبات میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں