93

مناور جیل گلگت میں خودکشی،وزیراعلی گلگت بلتستان نے تحقیقات کا حکم دے دیا

محکمہ داخلہ کو شفاف تحقیقات کرکے اگلے 48 گھنٹوں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت، محکمہ داخلہ نے ضلعی مجسٹریٹ گلگت کو واقعے کی تحقیقات کے لئے انکوائری آفیسر مقرر کردیا
گلگت(نامہ نگار)مناور جیل گلگت میں خودکشی کے واقعے پر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا نوٹس، تحقیقات کا حکم! وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے مناور جیل گلگت میں قیدی کے خودکشی کے واقعے کا نوٹس لیتے محکمہ داخلہ کو شفاف تحقیقات کرکے اگلے 48 گھنٹوں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ داخلہ نے ضلعی مجسٹریٹ گلگت کو واقعے کی تحقیقات کے لئے انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے۔ انکوائری آفیسر 48 گھنٹوں میں واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائیگا۔واضح رہے کہ مناور جیل گلگت میں قیدی کی خودکشی کا واقع میں ابتدائی طور پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مناور نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں