لندن(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام تنہا نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت محض طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر جموں وکشمیرپر اپنا غاصبانہ تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا طویل عرصہ سے تہاڑجیل میں قید ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو یکطرفہ ٹرائل کے ذریعے عمر قید کی سزا دیکر بھارت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کا تمسخر اڑایا ہے جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیئے یہ معاملہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائیگا عمرانی فتنہ نے پاکستان میں ایک دوسرے کی عزت واحترام،شرافت و شائستگی کی روایات اور اخلاقیات کا جنازہ نکال کے رکھ دیا ہے۔بدتہذیبی ،بدتمیزی اور عدم برداشت کے جس کلچر کو پروان چڑھایا ہے وہ ملک و قوم کے کیلئے زہر قاتل ہے لہزا پوری قوم متحد ہوکر اس فتنہ کا مقابلہ کرنا ہوگا وہ گزشتہ روز یہاں اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کرنے والے مسلم لیگ ن آزادکشمیر برطانیہ کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد ادریس اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما، سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھڑی شریف میرپور چوہدری جاوید قادر سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل بھی موجود تھے،قبل ازیں لیگی رہنماؤں نے پاکستان میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کی حکومت کے قیام پر میاں محمد نواز شریف کو مبارکباد بھی پیش کی اس موقع پر برطانیہ میں مسلم لیگ ن برطانیہ کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی میاں محمد نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کو دوٹوک الفاظ میں واضع کیا کہ اگر چہ پاکستان کی نئی حکومت کو بے پناہ مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے مگر اللہ پاک کے فضل وکرم سے میاں شہباز شریف کی حکومت اتحادی جماعتوں کے قائدین کی باہمی مشاورت اور عوام کے تعاون سے تمام ترمشکلات اور چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کے استحکام،سلامتی اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی،مہنگائی کے ستائے عوام کی فلاح وبہبود اورخوشحالی نیز وطن عزیز کی تعمیر وترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریگی۔
