3کو گریڈ20مل گیا،چیف سیکرٹری کی زیر صدار ت ڈ یپارٹ منٹل پروموشن بورڈ اجلاس،دو ڈائریکٹر ایجوکیشن، ایک پرنسپل تعینات، 8 مرد اور تین خواتین ٹیچرز کی 19 گریڈ میں ترقی
4 ٹئیر سروس سٹرکچر کے تحت 289 مرد اور 55خواتین کو گریڈ 18 مل گیا، 152کی ٹائم سکیل پروموشن کے تحت گریڈ18میں پروموشن، متعدد، پرنسپل، وائس پرنسپل، ہیڈ ماسٹرز تعینات
گلگت(نمائندہ بانگ سحر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ نے محکمہ تعلیم کے 546 آفیسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے زیر صدارت اجلاس میں دو آفیسران کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر ایجوکیشن بنا دیا گیا۔ جبکہ ایک آفیسر کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر پرنسپل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ دریں اثناء گریڈ 18 کے 8 مرد آفیسران کو گریڈ19 میں ترقی دے کر پرنسپل اور وائس پرنسپل بنا دیئے گئے۔ اسی طرح 3 خواتین آفیسران کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارچ پہ ترقی دی گئی۔ گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو مقررہ معیاد ملازمت پوری کرنے پر اپنے گریڈ میں مستقل کر دیا گیا۔ل جبکہ گریڈ 17 کے 31 میل آفیسران کو اگلے سکیل میں ترقی دے کر مستقل بنیادوں پر ھیڈ ماسٹر، ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر، انسٹرکٹر، اور اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر بنا دیا گیا۔ 4 ٹائیر سروس سٹرکچر کے تحت 289 مرد آفیسران کو 18 گریڈ میں ہیڈ ماسٹر، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر، ایس ایس ٹی، ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر، لیکچرار اور پرنسپل لگا دیا گیا۔ اسی طرح 55خواتین آفیسران کو بھی 4 ٹائیر سروس سٹرکچر کے تحت گریڈ 18 میں ترقی دی گئی۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ نے 152 اساتذہ کو ٹائم سکیل پروموشن کے تحت 18 گریڈ میں پرنسپل، ہیڈ ماسٹر، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر بنانے کی منظوری دی گئی۔
