سپیشل پے سکیل کے 300 خالی آسامیوں میں سے 270 امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری
ایلیمینٹری سکول ٹیچرز کے 261 آسامیوں میں سے 222 کامیاب امیدواروں آفر لیٹرز جاری کردئیے گئے ہیں
گلگت(پ ر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کے واضح احکامات کی روشنی میں محکمہ تعلیم کے مختلف سکیلز کے 492 آسامیوں پر کامیاب امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری کردئیے گئے۔دوسری جانب محکمہ تعلیم گلگت بلتستان سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق سپیشل پے سکیل کے 300 خالی آسامیوں میں سے 270 آسامیوں پر کامیاب امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری جبکہ اسی طرح ایلیمینٹری سکول ٹیچرز کے 261 آسامیوں میں سے 222 آسامیوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے بھی آفر لیٹرز جاری کردئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم گلگت بلتستان سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع گلگت کے 12 خالی آسامیوں میں سے 8 آسامیوں پر کامیاب امیدواروں کو آفر لیٹر جاری کئے گئے، مزکورہ آسامیوں میں سے ایک آسانی کورٹ کیس اور محکمانہ اپیل اور 3 اسامیوں کو امیدواروں کی غیر موجودگی کی وجہ سے آفر لیٹر جاری نہ ہو سکے۔ اس طرح ضلع نگر میں 21 آسامیوں میں سے 20 آسامیوں کے لیئے کامیاب امیدواوں کو آفر لیٹرز جاری جبکہ ایک آسامی کو کورٹ کیس ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔ ضلع ہنزہ کی 16 خالی آسامیوں میں سے 16 کامیاب امیدواروں کو آفر لیٹرز جاری کئے گئے،جبکہ ضلع غذر میں 12 خالی آسامیوں میں سے7 آسامیوں پر کامیاب امیدواروں کو آفر لیٹر جاری کیا گیا،ایک آسامی کورٹ کیس کی بنیاد پر آفر لیٹر ایشو نہیں کیا گیا اور 4 آسامیوں پر امیدواروں کی غیر موجودگی کی وجہ
سے روکا گیا۔ اسی طرح سکردو میں 62 آسامیوں میں سے 56 آسامیوں کے کامیاب امیدواران کو آفر لیٹر ایشو کیا گیا اور 4 آسامیوں پر کورٹ کیس کی وجہ سے اور 2 پر امیدواروں کی غیر موجودگی کی وجہ سے روکے رکھا گیا ہے۔ گانچھے میں 17 خالی آسامیوں میں سے 15 کے آفر لیٹرز ایشو کئے گئے اور 2 کورٹ کیس کی وجہ سے آفر لیٹر روکا گیا ہے اور اسی طرح کھرمنگ میں 46 میں سے 43 آسامیوں کے کامیاب امیدواران کو بھی آفر لیٹرز ایشو کئے گئے اور 3 امیدواروں کی غیر موجودگی کی وجہ سے آفر لیٹر ایشو نہیں ہو سکا اور اسی طرح شگر میں 11 خالی آسامیوں پر کامیاب امیدواروں کو بھی آفر لیٹر ایشوکئے گئے۔ استور میں 19 خالی آسامیوں میں سے 15 آسامیوں پر آفر لیٹر جاری اور 3 کورٹ کیس (محکمانہ اپیل) کی وجہ سے روکے گئیے ہیں اور ایک آسامی امیدوار کی غیر موجودگی پر جاری نہ ہو سکا اس طرح دیامر کے 45 خالی آسامیوں میں سے 31 کامیاب امیدواروں کو آفر لیٹر ایشو ہو? اور 12 اسامیوں پر کورٹ کیسسز اور محکمانہ اپیل اور 2 آسامیوں پر امیدوار کی غیر موجودگی کی وجہ سے لیٹر جاری نہ ہو سکے اور اسی طرح ایلیمینٹری سکول ٹیچرز کے بھی 261 آسامیوں میں سے 222 آسامیوں کے کامیاب امیدواروں کو بھی آفر لیٹر ایشو کئے گئے اور 24 آسامی کورٹ کیسز اور 15 آسامیوں پر امیدواروں کی غیر موجودگی میں جاری نہیں ہو سکے۔
