69

چیف سیکریٹری سے فیڈرل بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی طالبات اور اہل خانہ کی ملاقات

شاندار کامیابی پر مبارکباد، سول سروس میں شامل ہونے اور پاکستان کی خدمت کرنے کی خواہش اور عزم پر اظہار مسرت
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی بقین دہانی بھی کرائی
گلگت(نمائندہ بانگ سحر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی سے فیڈرل بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کرنے والی گلگت بلتستان کی طالبات اور ان کے اہل خانہ نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ بیٹیاں اپنے والدین کے لیے ہمیشہ فخر کا باعث ہوتی ہیں۔مجھے ان کی سول سروس میں شامل ہونے اور پاکستان کی خدمت کرنے کی خواہش اور عزم کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی تاہم، میں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے آپشنز کھلے رکھیں، سخت محنت کریں اور اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔اس موقع پر انہوں نے فیڈرل بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کرنے والے گلگت بلتستان کی طالبات نور فاطمہ اور ابیہا عباس کو ان کی شاندار کامیابی پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد بھی دی۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے گلگت کی ہونہار بیٹیاں ابیحہ عباس اور نور فاطمہ کو فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحان میں گلگت بلتستان بھر میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر انکے گھر جاکر مبارکباد دی اور تحائف پیش کیں۔ چیف سیکرٹری نے دونوں طالبات کو گلگت بلتستان میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کیلیے دعا کی اور تعلیمی میدان میں مزید محنت کرنے پر زور دیا. چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی بقین دہانی بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں