کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے محرم الحرام کا سیکریٹری داخلہ آفس میں سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ

سیکریٹری داخلہ کا خصوصی کمیٹی کو کنٹرول روم اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ
کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے محرم الحرام کی مناسبت سے قائم کنٹرول روم اور دیگر اقدامات کو قابل ستائش قرار دے دیا
گلگت (جنرل رپورٹر) سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان کے ہمراہ کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے محرم الحرام نے سیکریٹری داخلہ آفس میں قائم کنٹرول روم اور سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کر کے محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کر کے تفصیلی جائزہ لیا۔. موقعے پر سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔ کابینہ نے سیکریٹری داخلہ کیطرف سے محرم الحرام کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا تفصیلات کے مطابق مورخہ 4 اگست 2022 کو کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے محرم الحرام جس میں سینئر وزیر کرنل ریٹایرڈ عبید اللہ بیگ، ڈپٹی سپیکر نزیر احمد، وزیر اطلاعات منصوبہ بندی و ترقی فتح اللہ خان، وزیر مالیات جاوید حسین منوا، وزیر پانی و بجلی مشتاق حسین، وزیر زراعت کاظم میثم،مشیر قانون سہیل عباس، معاون خصوصی الیاس صدیقی و دیگر نے سیکریٹری داخلہ آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین نے خصوصی کمیٹی کو کنٹرول روم اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ کے موقعے پر کہا کہ تمام جلوس اور مجالس کو بہتر انداز میں نگرانی کی جارہی ہے اور تمام ڈسٹرکٹ کے کنٹرول رومز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہر دو گھنٹہ بعد تمام ڈسٹرکٹ سے جلوس اور مجالس کے حوالے سے انفارمیشن لے رہے ہیں اور انکی ڈیجیٹل اور لائیو رپورٹنگ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول رومز کے نمبر شئیر کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال کو نمٹایا جا سکے۔ انہوں نے کہا اسوقت تمام جلوس اور مجالس کی خصوصی کوریج کی جا رہی ہے۔ کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ کی طرف سے محرم الحرام کی مناسبت سے قائم کنٹرول روم اور دیگر اٹھائے جانے انتظامات و اقدامات کو سراہا اور قابل ستائش قرار دے دیا۔ علاوہ ازیں کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے سیف سٹی کنٹرول روم کا بھی دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کر کے جائزہ لئے۔ موقع پر سیف سٹی کنٹرول روم کے انچارج نے سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے سیف سٹی کنٹرول رومز میں ڈیوٹی پر موجود سٹاف اور کیمروں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جس پر کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے مزید بہتر بنانے کی امید کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں