بھارت نے کئی سالوں سے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کررکھا ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی مذموم کوشش کو پورے پاکستان سمیت عالمی برادری نے مسترد کردیا ہے،مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام پر بھارتی مظالم سے دنیا بھر میں بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب ہوا ہے، وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو بھارتی ظلم،جبر اور استحصال سے چھٹکارا ملے گا،خالد خورشید کا یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پیغام
گلگت(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے کئی سالوں سے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کررکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ مسلمان گھروں میں محصور ہیں۔ 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی مذموم کوشش کو پورے پاکستان سمیت عالمی برادری نے مسترد کردیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام پر بھارتی مظالم سے دنیا بھر میں بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔14 اگست 1947 کو پاکستان آزاد ہوا لیکن ابھی تکمیل پاکستان ہونا باقی ہے۔کشمیر کی آزادی کیساتھ تکمیل پاکستان مکمل ہوگا۔ دنیا میں مثالی قوم بننے کیلئے ہمیں آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ملک دشمن عناصر کے سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے حقوق غصب کررہا ہے۔وزیر گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو بھارتی ظلم،جبر اور استحصال سے چھٹکارا ملے گا۔