101

فیری میڈو میں ایکو سسٹم برقرار رکھنے کے لیئے حکومتی سطح پر پہلے گرینڈ جرگے کا انعقاد

قدرتی خوبصورتی کو متاثر کیے بغیر حکومتی ادارے اور کمیونٹی،ہوٹلرز،ٹرانسپورٹرز کا فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار
حکومت کی جانب سے جرگے میں سیکریٹری جنگلات، سیکریٹری سیاحت، ڈپٹی کمشنر دیامر، اسسٹنٹ کمشنر چلاس، چیف کنزرویٹر فاریسٹ و عملہ، ڈائریکٹر ٹورازم اور ٹیمویسٹ مینجمنٹ وفیگر کی شرکت
گلگت:ضلع دیامر کا خوبصورت اور دلکش سیاحتی مقام فیری میڈو میں خطے کی تاریخ میں پہلی بار علاقے کو صاف ستھرا رکھنے، قدرتی جنگلات کی حفاظت، بے ترتیب تعمیرات وغیرہ کے لیے مقامی کمیونٹی اور ہوٹل والوں کے ساتھ حکومتی سطح پر ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا۔حکومت کی جانب سے جرگے میں سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری سیاحت، ڈپٹی کمشنر دیامر، اسسٹنٹ کمشنر چلاس، چیف کنزرویٹر فاریسٹ بمع عملہ، ڈائریکٹر ٹورازم، ویسٹ مینجمنٹ ٹیم و دیگر نے شرکت کی۔اس حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتست محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ فیری میڈو میں یہ پہلا جرگہ تھا جس کا مقصد فیری میڈو کے ایکو سسٹم کو برقرار رکھنا تھا۔ مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے حکومتی ادارے اور کمیونٹی/ہوٹلرز/ٹرانسپورٹرز سب مل کر اپنا فعال کردار ادا کریں گے تاکہ علاقے کی قدرتی خوبصورتی کو متاثر کیے بغیر برقرار رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں