76

گلگت بلتستان میں فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والوں کے لیے خوشخبری

صوبائی حکومت کا ٹاپ 10 طلباء کو ان کے والدین کے ساتھ اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ
گلگت بلتستان ہاؤس میں بطور سرکاری مہمان رکھا جائیگا،فیڈرل بورڈ کا جی بی کے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کے لیے وظائف کا اعلان

گلگت:گلگت بلتستان میں فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والے طلباء وطالبات کے لیئے خوشخبری،وزیر اعلی گلگت بلتستان کے تعلیم دوست اقدامات کا سلسلہ جاری۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی اس حوالے سے کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان بھر کے سرکاری سکولوں سے ٹاپ 10 طلباء (مجموعی طور پر جی بی میں) اور ٹاپ 10 طلباء کو ان کے والدین کے ساتھ اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق انہیں گلگت بلتستان ہاؤس میں بطور سرکاری مہمان رکھا جائے گا جہاں ان کی ایکسپوجر اور گرومنگ کے لیے، ہم انہیں دارالحکومت بھر کی اعلیٰ یونیورسٹیوں، پیشہ ورانہ اداروں اور سیکھنے کے مقامات پر لے جائیں گے۔علاؤہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے ایک اور خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ جی بی حکومت کی درخواست پر فیڈرل بورڈ نے گلگت بلتستان کے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءو طالبات کے لیئے وظائف کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت SSC لیول پر 8 اسکالرشپس بمع 25000 روپے سالانہ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے اور یہ وظیفہ دو سال تک فراہم کیا جائے گا۔اور ایس ایس سی لیول پر میڈیکل طلباء کیلئے آٹھ سکالرشپس بمع 50000 روپے سالانہ جو چار یا پانچ سالوں کے لیے دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں