پاکستان کے طویل ترین اور بلند ترین موٹر ٹریلز،ہنزہ کے گاؤں سلمان آباد میں واقع آئی بیکس موٹو ٹریل عوام کی بھر پور توجہ کا مرکز
صوبائی حکومت خطے کو ٹورزم حب بنانے کیلئے کوشاں،تمام سیاحتی مقامات کو دلکش بنایا جارہا ہے
وزیر اعلیٰ کی کاوشوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری روز افزوں عملی اقدامات میں مصروف عمل ہیں
گلگت:چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت خطے کو ٹورزم حب بنانے کیلئے کوشاں ہیں،تمام سیاحتی مقامات کو دلکش بنایا جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی کاوشوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری روز افزوں عملی اقدامات میں مصروف عمل ہیں،وہ ہنزہ میں واقع موٹر ٹریل کے حوالے سے کہتے ہیں کہ آئی بیکس موٹو ٹریل وادی ہنزہ کے گاؤں سلمان آباد میں واقع ہے۔8 کلومیٹر لمبا اور سطح سمندر سے تقریباً 16,000 فٹ کی بلندی پر چڑھنے والی، Ibex Moto Trail کا شمار پاکستان کے طویل ترین اور بلند ترین موٹر ٹریلز میں ہوتا ہے۔سلمان آباد کی کمیونٹی نے گاؤں کے ہر خاندان کے تعاون سے تقریباً 4.2 ملین روپے کی سرمایہ کاری کر کے اپنی مدد آپ کی بنیاد پر پگڈنڈی بنائی ہے،جسے مستفید ہونے کے لیئے بائیکرز کھیچے آتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ویسے تو گلگت بلتستان کو سیاحت کے اعتبار سے پاکستان کا ایک خوبصورت چہرہ قرار دیا گیا ہے۔ملکی و غیر ملکی سیاح سالانہ ہزاروں کے حساب سے یہاں کا رخ کرتے ہیں اور یہاں کی خوبصورت وادیوں کے سحر میں جکڑ کر رہ جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے بارے میں ایک انگریز نے کہا تھا کہ اگر میرا بیٹا مجھ سے یہ سوال کرے کہ دنیا اپنی پیدائش کے وقت کس حالت میں تھی،تو میں اس کی انگلی پکڑ کر پاکستان کے شمال میں لے جاؤں گا، اور حقیقت بھی یہی ہے۔
