گلگت:حالیہ بارشیوں کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کی عمارت کی چھت میں جگہ جگہ پانی ٹپکنے لگا۔کانفرنس حال سمیت کئی اہم دفاتر میں چھت ٹپکنے لگے ایک ارب کی لاگت سے تعمیر کی گئی اسمبلی کا 3سال کے اندر ہی ٹپکنا سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہےان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر فتح اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو خود کو صادق و امین سمجھتے تھے اور دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے تھے اج ان کی کارگردگی کا پول کھول گیا ٹھیکدار سے مل کر کمیشن کے عوض میں ایک ارب کی لاگت سے تعمیر گلگت بلتستان اسمبلی میں ناقص میٹریل کا خوب استعمال کر کے اج 3سال بعد بارش نے سابق وزیر اعلی کی ایمانداری کا پول کھول دیا ٹھیکیدار سمیت سابق وزیر اعلی کا شامل تفیش کر کے تحقیقات کی جائے گی.
