گاہکوچ (کامران علی ) دریائےغذر مزید جوش میں، نشیبی علاقے زیر اب
علاقہ میں بجلی کی ترسیل بھی بند جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا غذر کے بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر نظام زندگی مفلوج ہو رہ گئی ہے اشکومن کے بالائی علاقوں میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر تباہ کاریاں، اشکومن 2.5 میگاواٹ پاور ہاؤس سیلاب کے باعث مکمل تباہ اس کے ساتھ 20 سے زائد گھر مکمل ڈوب گئے اور درجنوں عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اس کے ساتھ لوگوں کی مال مویشیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے علاقے میں بجلی کی ترسیل بھی کافی دنوں سے بند اور ایس کم سروس بھی بند ہے جس کہ وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہے لوگ اپنی مدد اپ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،اسی طرح یاسین کے بالائی علاقوں میں بھی لوگوں کو مشکلات میں شدید اضافہ ہوا ہے، گاہکوچ سے بالائی علاقوں کے لیے راستے بھی بند ہے حالیہ بارشوں اور لینڈسلائینڈگ کی وجہ سے سڑک بلکل بند ہے عوام کو سفری مشکلات کا بھی سامنا ہے پھنڈر کے بالائی علاقوں میں گندم ختم ہونے کہ وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہے تاہم پھنڈر کے بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کی اطلاع نہیں لیکن سڑک جگہ جگہ سیلابی پانی کے باعث بند ہے جس سے سفری دشواری کا سامنا ہے بالائی گاؤں ٹیرو اور گردونواح میں مسلسل بارشوں کے باعث لوگوں کی کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہے ایس کم سینگلز کی لوڈشیڈنگ بھی عروج کو پہنچنے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم سیلابی صورتحال کے ک پیش نظر انتظامیہ صرف ہیڈکوارٹر تک محدود ہے باقی بالائی علاقوں کے عوام کا خدا ہی مددگار ہے اور اپنی مدد اپ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے
