91

سیلاب متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، وزیراعلی گلگت بلتستان

گھانچھے(نمائندہ بانگ سحر) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے بلتستان کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر سکردو میں وزیراعلی نے بلتستان ڈویژن میں سیلاب کی صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے حکام کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام میں مزید تیزی لائیں۔ سیلاب متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے کونیس ضلع گھانچھےکے مقام پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی نے سیلاب متاثرین کے مسائل سنے۔ وزیراعلی نے حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کے عارضی قیام گاہوں میں بجلی و پانی کے بلاتعطل فراہمی کے لئے فوری اقدامات کریں۔ بندوبستی علاقوں میں متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے سفارشات پیش کریں۔جن علاقوں میں سیلاب کا ممکنہ خطرہ ہے ان کی جامع میپنگ کرکے ان علاقوں میں نئی تعمیرات روکیں۔ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے مشکلات کم کرنے اور نقصانات کے ازالے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ عوام انتظامیہ و دیگر تمام متعلقہ ادارے و حکام سے تعاون کریں ،
وزیراعلی نے بلغار گھانچےکے مقام پر بھی متاثرین سیلاب سے ملاقات کی۔ وزیراعلی نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کے نقصانات کے صحیح تخمینہ لگاکر ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے حکام کو ہدایت کی کہ جن بلغار کے جن علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے وہاں تعمیرات پر سختی سے پابندی لگائیں۔ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، آبپاشی کے نظام و دیگر املاک کی مکمل بحالی کے لئے اقدامات تیز کریں۔ اس کے بعد وزیراعلی نے بلغار ہائر سیکنڈری سکول کا افتتاح بھی کیا۔اس کے بعد وزیراعلی نے ڈغونی ہسپتال کا دورہ کیا اور اس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اور ہسپتال میں مہیا کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں