110

سیلاب متاثرین تانگیر کیلئے خیمے اور کھانے پینے کے اشیاء کی دوسری کھیپ آج بھجوادی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر دیامر

ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کا مختلف ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ تانگیر ویلی کے مختلف متاثرہ سیلابی ایریاز کا دورہ
چلاس(نمائندہ بانگ سحر)ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کا مختلف ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ تانگیر ویلی کے مختلف متاثرہ سیلابی ایریاز کا دورہ،ڈپٹی کمشنر دیامر نے تانگیر درکلی میں خیمہ بستی کا ویزٹ کیا,متاثرین کے مشکلات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے اسسٹنٹ کمشنر تانگیر تنویر احمد,ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ریاض رائیس اور ایکسئین برقیات منیر احمد کے ہمراہ سیلاب متاثرین کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے موقع پر متعلقہ زمہ داروں کو احکامات جاری کیئے۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے متاثرین سے ملاقات میں کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں متاثرین کیساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔تانگیر میں صوبائی حکومت کی جانب سے ریلیف کا سامان پہنچا دیا گیا یے اور سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جارہی ہے۔سیلاب متاثرین تانگیر کیلئے خیمے اور کھانے پینے کے اشیاء کی دوسری کھیپ آج بھجوادی گئی ہے,کل مزید راشن اور ضروریات زندگی کا سامان بھجوادیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سیلاب سے دریائے کٹاو روکنے اور بندھ باھندنے کیلئے حفاظتی ٹرن بھی کل بھیج دیا جائیگا۔ گزشتہ روز کی سیلاب سے متاثرہ تانگیر کی رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔آج آنے والے سیلاب متاثرہ پل اور سڑک کی بحالی پر کام تیزی کیساتھ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نےکہا ہے کہ دیامر میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور جہاں بارشوں اور سیلاب سے نقصان پہنچا ہے ان کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے تانگیر میں متاثرین سیلاب سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی صورت انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کی فوری بحالی اور نقصانات کے ازالہ کیلئے پر عزم ہے،اور تمام متاثرین کی دادرسی کیلئے تمام دستیاب وسائیل بروئے کار لارہے ہیں۔ متاثرین کی نقصانات کا ہرممکن ازالہ کرنے کی کوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے اور یہ ہم پر ازمائش ہے۔ازمائشوں سے نکلنے کیلئے حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے عوام حوصلہ کریں حکومت آپ کیساتھ کھڑی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ضلع دیامر میں تانگیر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔تانگیر کے تمام گاوں اور نالوں میں لوگوں کے املاک، رابطہ سڑکیں، مکانات,پاور ہاوسس,باغات اور زرعی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایک قیمتی جان بھی ضائع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر ہی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے احکامات پر متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کیلئے سفارشات بھیج دی ہیں۔ جس کے تحت تمام متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی دادرسی کی جارہی ہے تاکہ انکی مشکلات میں کمی لایا جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ تانگیر ویلی کے متعدد علاقے بارشوں اور سیلابی ریلوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں کھڑی فصلیں ، رابطہ پل اور رابطہ سڑکوں کے ساتھ رہائشی مکانات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔انہوں مزید کہاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خوراک،ادویات اور دیگر امدادی اشیاء پہنچائی گئی ہیں,آج گلی بالا اور پائین میں الگ الگ مقامات پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔ ایک ہفتے تک روزانہ کے بنیاد پر متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگا دیئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے سیلاب سے متاثرہ تانگیر شیخو پاور ہاوس کا بھی ویزٹ کیا اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا,اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر نے محکمہ برقیات کو ہدایت کی کہ وہ علاقے میں بجلی کی بحالی کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھا کر بجلی بحال کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کیلئے تمام متاثرہ افراد اور علاقوں کو فوری ریلیف دینے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور جہاں بارشوں اور سیلاب سے نقصان پہنچا ہے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،اس ہنگامی صورتحال میں جہاں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھارہی ہے وہاں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی چھٹیاں منسوخ کرکے اپنی اپنی سٹیشنوں پر حاضر کرا دیا ہے۔دیامر میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ,ریسکیو 1122 محکمہ تعمیرات کے آفیسران اور سٹاف کو بر وقت اطلاع دینے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں