غذر کے گاؤں بوبر میں سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں اور ایک خاتون کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

غذر (بیورو رپورٹ)غذر کے گاؤں بوبر میں سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں اور ایک خاتون کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی پورے گاؤں میں سوگ کا سماں ہے لوگوں کا کہنا تھاکہ کہ اتنا درد ناک سانحہ انھوں نے اپنی زندگی پہلے نہیں دیکھا سیلاب میں دو افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی ریسکیو 1122 اور مقامی رضاکاروں نے تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں دو زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ منتقل کر دیا گیا ہے اس المناک سانحے میں نہ صرف ایک سو سےزائد رہائشی مکانات سیلاب سے منہدم ہوگئے بلکہ ان کی تمام جمع پونجی بھی سیلاب بہا لے گیا صدیوں پرانی ابادی کو چند منٹوں میں سیلاب نے ملیامیٹ کرکے رکھ دیا قد آور درخت چند سیکنڈ میں زمین بوس ہوگئے لوگوں کھڑی گاڑیوں کو بھی سیلاب بہا لے گیا سینکڑوں کنال زمین پر کھڑی فصلیں بھی سیلاب کی نذر ہوگئے غذر میں گزشتہ ایک ہفتے سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے گلگت چترال روڈ مختلف جگہوں سے بلاک ہے جبکہ غذر کی تین تحصیلوں کا زمینی رابط بھی منقطع ہے جبکہ غذر میں پٹرولیم مصنوعات کی عدم فراہمی نے بھی عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے پمپ مالکان نے لوگوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بند کر دی دوسری جانب ضلع میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں