صوبائی وزیرِ اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقی کا شہر کے مختلف علاقوں میں نصب واٹر پمپس کا دورہ
گلگت(نامہ نگار)صوبائی وزیرِ اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقی فتح اللّٰہ خان نے گلگت شہر میں گزشتہ دنوں سے جاری بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتِحال اور اقدامات کا جاٸزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں نصب واٹر پمپس کا دورہ کیا اور انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پینے کا صاف پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں گے، اور موجودہ واٹر پمپس کی مزید اپگریڈیشن کیلئے بھی جلد کام شروع کرینگے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ وزیرِاعلیٰ کے کوآرڈینیٹر کریم شیر خان، ایکس ای این واسا و دیگر بھی موجود تھے۔