73

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ضلع گنچھے میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ کونیس پہنچ گئے

سکردو (مہدی اکمل) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ضلع گنچھے میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ کونیس پہنچ گئے ۔ دورے کے موقع پر صوبائی وزراء بھی وزیراعلی کے ہمراہ موجود، وزیر اعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کی طرح گلگت بلتستان بھی سیلاب سے بری طرح متاثرہ ہوا ہے مصیبت کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت عوام کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں