65

سیلاب سےمتاثرہ لوگوں کی خدمت کرنا عبادت ہے، قمر زمان کائرہ

وزیر اعظم پاکستان متاثرین سیلاب سے وعدہ کر کے گئے تھے کہ 24 گھنٹوں کے اندر سیلاب میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کئے جائے ۔ اج میں نے وزیر اعظم کا وعدہ پورا کرنے کیلئے اپ کے سامنے حاضر ہوں، مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان
غذر (دردانہ شیر)وزیر اعظم پاکستان کے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا گاہکوچ میں میڈیا کو پریس بریفگ دیتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں سیلابی صورت حال ہے اس سے نمٹنے کیلئے ہم سب نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے سیلابی صورت حال کے پہلے دن سے ہی حکومت عوام کے ساتھ ان کی مدد کیلئے حاضر ہے وزیر اعظم میاں شہباز شریف پاکستان کے کونے کونے پہنچ کر عوام کی خبر گیری کر رہا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کا خصوصی دورہ کیا اور خاص طور پر غذر کے گاوں بوبر سب سے پہلے اگئے انہوں نے متاثرین سیلاب سے وعدہ کر کے گئے تھے کہ 24 گھنٹوں کے اندر سیلاب میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کئے جائے ۔ اج میں نے وزیر اعظم کا وعدہ پورا کرنے کیلئے اپ کے سامنے حاضر ہوں ۔ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور تمام متاثرین اپنے گھروں تک منتقل نہیں ہوتے تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھے گے ۔ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور ان دنوں میں سیلاب متاثرہ لوگوں کی خدمت کرنا عبادت ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہماری حکومت ہو یا نا ہوں لوگ ہمارے ہیں ہم نے اپنے عوام کے ساتھ جینا مرنا ہے ۔ حالانکہ وزیر اعظم پاکستان نے تمام صوبوں کے وزیر اعلی کو سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے حوالے سے اجلاس میں سب کو بولایا تھا میں انتہائی افسوس کے ساھ کہتا ہوں کہ اس اہم اجلاس میں کے پی کے اور جی بی کے وزیر اعلی نے شرکت نہیں کی ۔ ہمیں اس طرح کے حالات میں پارٹی بازی نہیں کرنا چاہئے ۔ اور نہ ہم کر رہے ہیں ہمارے سامنے صرف اور صرف سیلاب سے متاثرہ عوام ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی سروے گلگت بلتستان سے شروع کہ ہوئی ہے خوراک پہنچایا گیا ہے اب بحالی کے کام کا اغاذ کرنا ہے ضلع غذر کے چھ پلوں کو تعمیر کرنے کیلئے وزیر اعظم کی ہدایت پر این ایچ اے کی ٹیکنکل ٹیم پہنچ گئ ہے انشاء اللہ بہت جلد پلوں کی تعمیر کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سیرابی پانی کے چینلز کو ٹھیک کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی گئی ہیں ۔ اور تمام متاثرین جن کی سروے ہو گی ان کو معاوضہ ادا یا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے 3ارب روپے کا اعلان کیا ہے ضرورت پڑھنے پر مزید یسے دئیے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں