70

شمس لون 25 سال تک نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے رہے اور آج پیپلز پارٹی کو اتحادی ہونے کا طعنہ دے رہے،اتحادی حکومتیں جمہوریت کا حسن ہیں، نہ ہم نے اپنا منشور بدلا ہے نہ ہم نے رہنما بدلا ہے،سعدیہ دانش

گلگت (پ۔ر) سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اور ممبر اسمبلی سعدیہ دانش نے صوبائی مشیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوے کہا ہے کہ اتحادی حکومتیں جمہوریت کا حسن ہیں عمران خان نے جس پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اسی کو پنجاب کا وزیر اعلی بنایا جس شیخ رشید کو اپنا چپڑاسی نہیں رکھنا چاہتے تھے اسی کو اپنی کابینہ میں وزیر داخلہ بنایا آج اگر ملک میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون اتحادی ہیں تو کونسی انہونی ہو گئی ہے؟ اور خود یہ وہی وزیر موصوف ہیں وہی شمس لون صاحب ہیں جو 25 سال تک اسی نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے رہے اور آج پیپلز پارٹی کو اتحادی ہونے کا طعنہ دے رہے اپنے آج کے لیڈر عمران خان کی طرح یو ٹرن لے انصافی بن گئے۔
قمر الزمان کائرہ اصولوں اور نظریات کی سیاست کا ایک درخشاں باب ہے جو ہر وقت اپنی پارٹی کے فرنٹ لائنر رہے ہیں اتحادی حکومتیں جمہوریت کا حسن ہیں نہ ہم نے اپنا منشور بدلا ہے نہ ہم نے رہنما بدلا ہے۔ برداشت، تحمل اور رواداری کی سیاست تحریک انصاف کیا جانے جن کے لیڈر نے اپنی بدزبانی اور عدم برداشت کی سیاست سے جس طرح ایک پورے ملک کے ماحول کو آلودہ کیا اسی طرح کے حالات یہ گلگت بلتستان میں بھی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
ایک وفاقی وزیر کو این سی پی کہنے سے پہلے یہ بتائیں کہ عوام کے مینڈیٹ پر شب خوں مارنے والوں کی پوری صوبائی حکومت ہی این سی پی ہے۔
سیلاب کے دوران جب عوام در بہ در تھی اس وقت ساری صوبائی حکومت اتحادیوں سمیت بنی گالہ کی چوکیداری پر تھے وفاقی حکومت اور قمر الزمان کائرہ کی گلگت بلتستان آمد اور متاثرین کی داد رسی ہوتے دیکھ کہ ان کو سیلاب متاثرین یاد ائے اور پوری حکومت کو ہی تالے لگا کر دوروں پر نکلے ان کو جب بنی گالہ کی چوکیداری سے فرصت نہیں تھی تب بھی یہی پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت اور کارکنان عوام کے ساتھ کھڑے تھے ۔
اور یہ وہی قمر الزمان کائرہ ہیں جو ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے دکھ درد بانٹنے سب سے پہلے موجود ہوتے ہیں ان کے در تک پہنچ جاتے ہیں آج عوام کے اندر ان کی پذیرائی دیکھ کر حکومتی اراکین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اس لئے بغیر سوچے سمجھے ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں