63

مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے سیلاب کے زد میں اکر جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں دس دس لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے

غذر (بیورو رپورٹ)وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق وزیر اغظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے سیلاب کے زد میں اکر جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں دس دس لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے ۔ اس حوالے سے غذر کےگاوں بوبر میں ایک مختصر سی تقریب منعقد ہوئی جس میں سیلاب کی زد میں اکر جان بحق افراد کے لواحقین نے شرکت کی ۔ تقریب میں پی ایم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کے ہمراہ سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی امجد ایڈوکیٹ ۔ چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان تھے۔ اس موقع پر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے سیلاب کے زد میں اکر جان بحق افراد کے ورثا سے ملاقات کی دست شفقت رکھا اور حوصلہ دیا انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پورے پاکستان متاثر ہے لیکن جس تیزی سے وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں بحالی کام کا اغاذ کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔ خصوصا ضلع غذر کے گاوں بوبر میں جن دس افراد کی جان چلی گئی ہے ان کے لواحقین کو مختص رقم بھی ادا کر دی گئی قمر زمان کائرہ نے کہا گوکہ اس رقم سے سے ان کی جان کا الزالہ نہیں ہو سکتا لیکن زندگی کے پہیے کو اگے چلانے کیلئے پیسوں کی ضرورت ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپ کے ساتھ ہیں اپ کے دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔ تقریب میں شریک لوگوں نے سیلاب کی زد میں اکر جان بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں