145

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں جیت پاکستان کی ہوگی ، شاہین شاہ آفریدی

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ آٹھویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جیت پاکستان کا مقدر بنے گی۔سڈنی سے میلبورن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 22 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں اب تک اچھی کرکٹ کھیل کر سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔
میگا ایونٹ کے فائنل میں جو بھی مدمقابل ہو ا ہم پر امید ہیں کہ فائنل ہم جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں تنقید کرنے والوں کی فکر نہیں، وہ ٹی وی پر بیٹھتے ہیں ان کی جاب ہے، انہیں مبارکباد دونگا اور کہوں گا کہ وہ انجوائے کریں۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا انہیں یقین تھا کہ ایک چانس ملے گا۔ اچھی کرکٹ کھیلنے کے باوجود شکستوں کا سامنا رہا کیونکہ رزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے.
،انہوں نے کہا کہ میں جیت پر اپنی پوری قوم اور تمام شائقین کو مبارکباد دونگا۔مایہ ناز فاسٹ بائولر نے مزید کہا کہ جیت کا کریڈٹ انہیں نہیں تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے ،ڈریسنگ روم میں کپتان ہیڈ کوچ اور کھلاڑی کوالیفائی کرنے کےلیے پرامید تھے۔
انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی انجری کے بعد فاسٹ بائولر کاکم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا، تین ماہ میں انجری کے بعد 100 فیصد دے رہا ہوں، کرکٹ گیم ہے اور فائنل تک رسائی کا کریڈٹ پوری ٹیم کے سر ہے، فائنل میں بھارت یا انگلینڈ سے جیت پاکستان کا مقدر بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں