گلگت(پ ر)صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی و ترقی فتح اللہ خان نے ڈکیت مومنٹ کا آلہ کار حفیظ الرحمن کے ایک بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی عدالت سے مسترد شدہ حفیظ شاید یہ بات بھول گئے ہیں کہ ان کیدور حکومت میں ان کے اپنے وزراء ان کے خلاف آئے روز بیانات اور پروپیگنڈوں میں مصروف رہتے تھے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مکاری اور ہٹ دھرمی سے وقت گزاری میں رہ کر پانچ سال پورے کرنے والا سابق وزیر اعلیٰ عرف ٹھیکیدار و بندر بانٹ کے سرغنہ نے چور دروازوں سے اپنے کارکنوں اور پٹواریوں کو نوکریاں اور ٹھیکے دلولائے۔عوام ان کے کالے کرتوتوں کو نہیں بھولے جس کے نتیجے میں گزشتہ الیکشن میں رسوائی ان کے حصے میں آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کا اتنا تڑ ہے تو وہ اپنی وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان کیلئے پورا بجٹ اور گندم سبسڈی بحال کرائے۔وفاق کی امپورٹڈ حکومت کی جانب سے نہ گلگت بلتستان کو بجٹ ریلیز ہورہا ہے نہ گندم سبسڈی کے حوالے سے کوئی دلچسپی لی جارہی ہے،ڈکیت مومنٹ کا ٹولہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک پر اتر آیا ہے۔صوبائی وزیر کا مذید کہنا ہے کہ بنیادی مسائل کے حل پر واویلا کرنے والا حفیظ عوام کو یہ بتائیں کہ اپنے دور حکومت میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کیا گل کھلائے تھے؟
انہوں نے کہا کہ حفیظ انتہا درجے کا جھوٹا اور مکار انسان ہیں،گلگت بلتستان کا بچہ بچہ ان کی ہٹ دھرمی سے واقف ہے۔آپ یہ نہ سمجھیں کہ عوام بیوقوف ہیں،اخباری شہہ سرخیوں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش میں دن رات مصروف حفیظ اور ٹولے کو اگلے الیکشن میں بھی کچھ ہاتھ نہیں آنے والا ہے۔
