عمران خان نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دینے کیلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم ایرانی صدر کے ہمراہ مند- پشین بارڈر سسٹینینس مارکیٹ پلیس اور پولان گبد بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کرینگے
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف 18 مئی 2023 بروز جمعرات ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ پاکستان ایران مند -پشین بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے مقام پر مند- پشین بارڈر سسٹینینس مارکیٹ پلیس اور پولان گبد بجلی ٹرانسمیشن لائن کا مشترکہ افتتاح کریں گے۔ پاک ایران مشترکہ سرحد کے ساتھ تعمیر کی جانے والی چھ سرحدی مارکیٹوں میں سے ایک، مند-پشین بارڈر سسٹینینس مارکیٹ پلیس سرحد پار تجارت کو بڑھانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مقامی کاروبار کے لیے مواقع کی نئی راہیں کھولنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ پولان-گبد الیکٹریسٹی ٹرانسمیشن لائن ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی پاکستان تک پہنچے گی۔یہ منصوبے پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان اور ایران کے مضبوط عزم کا مظہر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر ہونے والے باغیوں کے حملوں کی جڑیں عمران نیازی کی گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دینے کیلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس نے مسلسل مسلح افواج اور موجودہ آرمی چیف کو بدنام کیا اور بہت چالاکی سے ’حقیقی آزادی‘ کے نعروں کے ساتھ اپنے گروہ کو تیار کیا جس کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا جس کا ہم نے 9 مئی کو مشاہدہ کیا تھا۔