صحافیوں کی کیپیسٹی بلڈنگ، جلد لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، ضمیر عباس

سیکریٹری انفارمیشن نے پریس کلب سکردو اور غذر کے صدور کو سالانہ مختص کردہ گرانٹ کا چیکس حوالے کردیئے
صحافی معاشرے کا ایک زمہ دار طبقہ ہوتا ہے،ان کی فلاح وبہبود کیلئے محکمہ اطلاعات کوشاں ہے،سیکریٹری محکمہ اطلاعات و آئی ٹی
سکردو (نامہ نگار خصوصی)سیکریٹری محکمہ اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان ضمیر عباس کا پریس کلب سکردو کا دورہ،اس موقع پر سیکریٹری انفارمیشن نے پریس کلب سکردو اور پریس کلب غذر کے صدور کو سالانہ مختص کردہ گرانٹ کا چیکس حوالے کردیئے۔اس موقع پر سیکریٹری انفارمیشن ضمیر عباس نے کہا کہ پریس کلب سکردو کیلئے درکار سہولیات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی کاوشوں کے باعث استور پریس کلب کے قیام کا منصوبہ منظور ہوا ہے جس کی لاگت ڈھائی کروڑ روپے ہیں،جس کے بعد ضلع استور کے صحافیوں کو درپیش مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔انہوں نے مذید کہا کہ صحافی معاشرے کا ایک زمہ دار طبقہ ہوتا ہے،ان کی فلاح وبہبود کیلئے محکمہ اطلاعات کوشاں ہے۔صحافیوں کی کیپیسٹی بلڈنگ کے حوالے سے جلد لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔دیامر استور ڈویژن اور بلتستان ڈویژن میں محکمہ اطلاعات کے سب آفسسز کا قیام کا منصوبہ جس کی لاگت 18 کروڑ روپے ہے اور ڈویژنل سطح پر عملے و آفیسران کی بھرتی کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ایج میں اطلاعات اور مستند خبروں کے حصول سمیت ترقیاتی سرگرمیوں کی ببت فوری آگاہی دینے کیلئے ڈویژنل سطح پر محکمہ اطلاعات کے دفاتر کا قیام ناگزیر تھا جسے مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے ان ڈویژنز میں محکمہ کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ خطے میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر اس پیچیدہ مسئلے کے تدارک کیلئے مینٹل ہیلتھ پر کام کرنے کیلئے صحافتی امور و سماجی مسائل کی درست اور بروقت رپورٹنگ کیلئے تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کروائے جائیں گے۔اس موقع پر صدر پریس کلب وزیر مظفر نے سیکریٹری انفارمیشن و آئی ٹی ضمیر عباس کو پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کے دورے کو نیک شگون قرار دیا۔علاوہ ازیں سابق صدر پریس کلب و سینیئر صحافی قاسم نسیم نے سیکریٹری اطلاعات کو بلتستان ڈویژن میں اخبارات کی تاریخ اور صحافتی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں