وزیراعلیٰ ہمارے دورکے ترقیاتی منصوبوں پر تختی لگارہے ہیں،حفیظ الرحمان

شہید سیف الرحمن ھسپتال شہباز شریف کاجی بی کے عوام کیلئے دیئے گئے تاریخی تحفے کا اہم حصہ ہے،ہمارے منصوبوں کا افتتاح بے شک کریں لیکن جرات پیداکرکے شہباز شریف کا نام بھی لیں،سابق وزیراعلیٰ
گلگت(نامہ نگار) سابق وزیر اعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا کہ وزیر اعلی ہمارے منصوبوں کا افتتاح کر رہا ہے، شہید سیف الرحمن ھسپتال محترم شہباز شریف کا بحیثیت وزیر اعلی پنجاب گلگت بلتستان کے عوام کیلئے دئیے گئے ایک ارب روپے کی خصوصی گرانٹ کے تاریخی تحفے کا اھم حصہ ہے،,شہید سیف الرحمن ھسپتال محترم شہباز شریف کا بحیثیت وزیر اعلی پنجاب گلگت بلتستان کے عوام کیلئے دئیے گئے ایک ارب روپے کی خصوصی گرانٹ کے تاریخی تحفے کا اھم حصہ ہے۔ گلگت بلتستان کا بزدار ٹو اس اھم منصوبے کا افتتاح کرنا چاہتا ہے تو شوق سے کریں اور اخلاقی جئرات پیدا کرکے شکریہ شہباز شریف کہنے کا بھی حوصلہ پیدا کریں۔ مستقبل قریب میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے ہاتھوں اس اھم عوامی منصوبے کا اصلی افتتاح ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز اس منصوبے کے دیگر ضروریات اور منصوبے کے دوسرے فیز کیلئے خصوصی بجٹ کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں