89

گلگت، ایک روزہ روح پرور تبلیغی اجتماع رقعت آمیز دعا سے اختتام پزیر،لاکھوں افراد کی شرکت

بزرگان رائیونڈ و علمائے کرام کا دین محمدی کو پوری دنیا میں پھیلانے کے لیئے ایک دوسرے کے احترام کیساتھ بھائی چارگی کی ماحول کو فروغ دینے پر زور، قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ شیعہ علماء سمیت دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام کی بھی شرکت، صحابہ کرام نے پوری دنیا میں اسلام پھیلانے کے لیئے مشکلات اٹھائے ظلم برداشت کیئے مگر کسی کو بدعا نہیں دی اور اپنے اخلاق سے ہی کفر کو بھی اسلام کی طرف راغب کرنے پر مجبور کر دیا،علمائے کرام کا خطاب

گلگت (نمائندہ بانگ سحر) گلگت میں ایک روزہ روح پرور تبلیغی اجتماع رقعت آمیز دعا سے اختتام ہوا،لاکھوں افراد کی شرکت،علماء نے ایک دوسروں کے احترام کیساتھ اپس میں بھائی چارگی کی ماحول کو فروغ دینے پر زور دیا ،اجتماع میں ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی کے ہمراہ علماء سمیت سیاسی جماعتوں کے راہنماوں کی بھرپور شرکت،تفصیلات کے مطابق کنوداس تبلیغی مرکز کے زیر اہتمام تبلیغی مرکز میں ایک روزہ تبلیغی اجتماع منعقد ہوا جو منگل کی عصر سے شروع ہوتے بدھ کے صبح 9 بجے رقعت امیز دعا کیساتھ اختتام پزیر ہو،ا لاکھوں افراد نے اجتماع میں شرکت کیئے، ایک روزہ اجتماع میں قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ شیعہ علمائے سمیت دیگر مکاتب فکر کے علمائے بلخصوص نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،بزرگان رائیونڈ و علمائے کرام نے دین محمدی کو پوری دنیا میں پھیلانے کے لیئے ایک دوسروں کے احترام کیساتھ اپس میں بھائی چارگی ماحول کے فروغ پر زور دیا، علماء نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحابہ کرام نے پوری دنیا میں اسلام پھیلانے کے لیئے مشکلات اٹھائے ظلم برداشت کیئے مگر کسی کو بدعا نہیں دی اور اپنے اخلاق سے ہی کفر کو بھی اسلام کی طرف راغب کرنے پر مجبور کر دیا محنت شرط ہے تبلیغ کی محنت سے ہی اج پوری دنیا میں دین تیزی سے پھیل رہا ہے ہمیں بھی چاہئیے کہ ہم اپس میں بھائی چارگی اور اپنے اخلاق سے کفر کو مجبور کریں تاکہ انسانیت کو جہنم کی آگ سے نجات مل سکیں بزرگان نے اپنے خطبات میں کہا کہ جس بستی میں شرک ہو نماز کی ادائیگی نہ ہو بے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو خواتین میں بے پردگی ہو وہ بستی ہلاکت کی طرف گامزن ہے محنت شرط ہے صرف ہمیں اخلاق کے دائرے میں رہ کر دعوت تبلیغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں