29 مئی کے اے پی سی کے لئے لائحہ عمل طے، حکومت کی وعدہ خلافی پر دما دم مست قلندر کے لئے شیڈول تیار،عوام کا سمندر تما سڑکوں پر نکل آئے گا احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور اس کی زمہ داری وزیر اعلی ہر عائد ہوگی
گلگت(نمائندہ خصوصی) عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی ثاقب عمر کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے گندم قیمتوں کو بڑھانے کے اقدام کو مسترد کیا گیا اور 29 مئی کے اے پی سی کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی پر عوامی ایکشن کمیٹی نے دما دم مست قلندر کے لئے شیڈول تیار کر لیا۔اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے وائس چیئرمین اکرام حیدر، جنرل سیکرٹری فیضان میر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار بگورو، ترجمان آفاق بالاو، سپریم کونسل کے رکن مسعود الرحمن اور امتیاز نے شرکت کیا۔ اجلاس میں شریک عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ حکومتی بیانات عوام کے اندر مزید بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں گندم کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوامی ایکشن کمیٹی نے لائحہ عمل دے دیا ہے اب جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سڑکوں پر ہوگا اور عوامی عدالت ہی فیصلہ کرے گی۔ وزیر اعلی نے مزاکرات میں جن نکات پر عمل در آمد کا کہا تھا ان میں سے ایک پر بھی عمل در آمد نہیں ہوا ہے اور عوامی ایکشن کمیٹی حق بجانب ہے کہ اب حکومت کے خلاف میدان سجائے عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو مکمل وقت دیا لیکن حکومت نے بنی گالہ اور زمان پارک کی فکر کی اور گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کو پس پشت ڈال دیا۔ 29 مئی کے بعد عوام کا سمندر تمام اضلاع میں سڑکوں پر نکل آئے گا احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور اس کی زمہ داری وزیر اعلی ہر عائد ہوگی۔
