18

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کااعلان کردیا

ن لیگ کو پنجاب میں36 خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،مریم اورنگزیب،زکیہ خان،عشرت اشرف،عظمی بخاری کانام فہرست میں شامل ہیں
اسلام آباد… الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کردی۔مسلم لیگ ن کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں 36 خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔مریم اورنگزیب،زکیہ خان،عشرت اشرف،عظمی بخاری کانام فہرست میں شامل،جبکہ حنا پرویز بٹ،سلمی سعدیہ تیمور،رحیلہ نعیم، بشری انجم بٹ کو بھی پنجاب اسمبلی کی نشست دے دی گئی۔سلمی بٹ، کنول پرویز چودھری ، مہوش سلطانہ، نوشین عدنان کا نام بھی فہرست میں شامل کرلیاگیا،اسما احتشام،کوثر جاوید ،عظمی جبین، عنبرین اسماعیل بھی رکن پنجاب اسمبلی بن گئی ۔ممتاز بیگم، سنبل ملک،رخسانہ کوثر،شازیہ رضوان کو بھی مخصوص نشت پر پنجاب اسمبلی کی رکنیت مل گئی۔جبکہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں تین خواتین کی نشستیں دی گئی، ق لیگ 2،آئی پی پی کو ایک نشست پنجاب اسمبلی میں ملی ۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو پانچ اقلیتی نشستیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں