92

میڈیا گلگت بلتستان میں امن عامہ اور سیاحت کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کریں، صوبائی سیکریٹری اطلاعات

جی بی این ایس کے صدر راجہ سلطان مقپون و کابینہ کا میر وقار احمد سے ملاقات، گلگت بلتستان میں میڈیا انڈسٹری کو در پیش مسائل اور ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2018 میں ترمیم کے حوالے سے بریفنگ
سیکر یٹری اطلاعات نے جی بی میں امن عامہ کے حوالے سے میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا،میڈیا انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے اور پالیسی ترمیم کے حوالے سے فلفور اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی

گلگت(پ ر)GBNS کے صدر راجہ شاہ سلطان مقپون کے قیادت میں جی بی این ایس کابینہ کا سیکریٹری اطلاعات میر وقار احمد سے ملاقات۔ وفد میں سینئر نائب صدر منظور حسین جنرل سیکریٹری گوہرایوب قریشی اور دیگر بھی شامل تھے سیکریٹری اطلاعات میر وقار احمد کو صدر و کابینہ نے محکمہ اطلاعات کی زمہداری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو بھی سراہا چونکہ گزشتہ ایک سال سے محکمہ محکمہ اطلاعات کو پہلے ایڈیشنل چارچ پر چلایا جارہا تھا جس وجہ سے محکمہ اطلاعات سمیت میڈیا انڈسٹری کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ جی بی این ایس کے صدر راجہ شاہ سلطان مقپون اور سیکریٹری جنرل گوہرایوب قریشی نے میڈیا انڈسٹری کو در پیش مسائل اور ان کے حل اور ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2018 میں ترمیم کے حوالے سے تفصیلی پریفنگ دی جس پر سیکر یٹری اطلاعات میر وقار احمد نے انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ترجیہی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے اور پالیسی ترمیم کے حوالے سے فلفور اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سیکرٹری اطلاعات میر وقار احمد نے گلگت بلتستان میں امن عامہ اور ترقی کے حوالے سے میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے آئندہ مسقبل میں بہتر ریلیشن شپ کے زریعے آگے بڑھنے کی بھی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا اور اہم ستون کہلاتا ہے اس علاوہ میڈیا کسی بھی معاشرے کا اہم جز ہوتا ہے عوام اور حکومتوں کے مابین پل کا کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ غلط اور صیح کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا گلگت بلتستان میں امن عامہ کے علاوہ گلگت بلتستان کی سیاحت کے فروغ کیلئے بھی مثبت کردار ادا کریں تاکہ یہاں کی معشیت بہتر سے بہتر ہو اور غربت کا خاتمہ یقینی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں