83

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی نگران وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوا سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

حاجی گلبر خان نے دورہ پشاور کے موقع پر علی امین گنڈا پور سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی

پشاور : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نگران وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوا سید ارشد حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے حالیہ بارشوں کے باعث روڈ کے بندش کی وجہ سے مسافروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کمشنر ہزارہ کو ہدایت کی کہ مسافروں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دورہ پشاور کے موقع پر سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور ان کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ شمس لون اور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ و ممبر اسمبلی فتح اللہ خان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں