مخبر کے اطلاع پر سیکٹر مجسٹریٹ اور سپیشل برانچ پولیس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کی، شہر میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، اسسٹنٹ کمشنر گلگت
گلگت (پ ر) اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل کی زیر نگرانی میں جعلی شہد بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف زبردست کاروائی، جمعہ کے روز مخبر کے اطلاع پر سیکٹر مجسٹریٹ اور سپیشل برانچ پولیس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے مارا، کاروائی کے دوران جعلی شہد بناتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،اور دونوں افراد کو 6 ماہ کے لیے جیل کی سزا دے دی گئی، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی واضح کیا کہ شہر میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔