54

حاجی گلبر خان اور امجد ایڈوکیٹ کے درمیان مذاکرات،مل کر چلنے پر اتفاق

جی بی کی تعمیر وترقی کے لیے پیپلز پارٹی اہم، امجد ایڈوکیٹ حکومت کے ساتھ تعاون کرے،وزیر اعلی گلگت بلتستان
ہم سب مل کر عوامی مسائل کو حل کرینگے،معاملات پارٹی چیئرمین کے ساتھ شئیر کروں گا،امجد ایڈوکیٹ

وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان و رکن اسمبلی چیئرمین ریفام کمیٹی امجد حسین ایڈوکیٹ کے درمیان پہلے سیشن میں کامیاب مذاکرات ہوئے، مذاکراتی ٹیم میں صوبائی وزیر حاجی شاہ بیگ، سابق وزیر خزانہ محمد اختر اور سابق وزیر جنگلات آفتاب حیدر شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ا مجدحسین ایڈوکیٹ اور پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ امجد حسین ایڈوکیٹ نے اس کہا کہ ہم سب مل کر عوامی مسائل کو حل کرینگے اور پہلے سیشن کے بعد آگے مزاکرات جاری رہینگے۔ امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ بعض چیزیں ایسی ہیں جو میں اپنے پارٹی چیئرمین کے ساتھ شئیر کروں گا اور اپنے تحفظات سے چیئرمین کو آگاہ کروں گا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور امجدحسین ایڈوکیٹ نے ایک دوسروں کے ساتھ تعاون کرنے کا عزم کیا اور مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے لیے پیپلز پارٹی کا کردار اہم ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے لیے امجد حسین ایڈوکیٹ حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔ جس پر امجد ایڈوکیٹ نے جی بی کی ترقی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں