93

وزیر اعلی اور وزیر خوراک و سیاحت کی کوششوں سے گندم سبسڈی کا مسلہ حل ہوگیا ہے،فیض اللہ فراق

پاسکو نے مارچ کے کوٹے کیلئے 13375.5 میٹرک ٹن گندم ریلیز کی ہے جو جی بی کے تمام اضلاع میں جائیگی،موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مشکلات کو کم کرنا اپنی پہلی ترجیح سمجھتی ہے،ترجمان برائے وزیر اعلی
گلگت (پ۔ر) ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد کی منظم و مربوط کاوشوں سے گندم سبسڈی کا دیرینہ مسلہ حل ہوگیا ہے، ترجمان نے کہا کہ پاسکو نے گزشتہ فروری کے مہینے میں اسلام آباد میں ہونے والے (ECC) اجلاس کی روشنی میں مارچ کا رعایتی کوٹہ ریلیز کیا ہے جوکہ خوش آئیند ہے، واضح رہے کہ ماضی میں گندم ناقص ہونے کی شکایتوں سمیت عوام کا یہ اعتراض بھی رہا کہ گلگت بلتستان کو یوکرین کی گندم فراہم کی جا رہی ہے مگر اس بار وزیر اعلی گلگت بلتستان اور اسکی پوری ٹیم کی کوششوں سے نہ صرف پچھلی (ECC) اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد ہوا ہے بلکہ اس بار مقامی پیداوار کی خالص گندم گلگت بلتستان کو فراہم کی گئی ہے، ترجمان نے کہا کہ پاسکو نے مارچ کے کوٹے کیلئے 13375.5 میٹرک ٹن گندم ریلیز کی ہے جو گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع میں جائیگی۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور اسکی ٹیم نے کم وقت میں جن چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے بھرپور مقابلہ کیا ہے اس کی نظیر کہیں نہیں ملتی، موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی اور عوامی مشکلات کو کم کرنا اپنی پہلی ترجیح سمجھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں